ادارہ جاتی دورے

تلنگانہ مقننہ نے اسکول اور کالج بالخصوص تعلیمی اداروں کے لئے سال بھرکے دوروں کے پروگرام کو متعارف کیا ہے ان دوروں کے ذریعہ مختلف اسکولس اور کالجس کے طلبا براہ راست معلومات حاصل کرسکتے ہیں کہ کس طرح ریاستی مقننہ فرائض انجام دیتی ہے۔ اس کے ذریعہ وہ پارلیمانی نظام سے واقف ہونگے۔ اس دورے میں‘ تلنگانہ قانون ساز کونسل‘ تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اور مقننہ کتب خانہ کا رہنمایانہ دورہ بھی شامل ہوگا۔
ایسے دوروں کی درخواست کے لئے صدر ادارہ کی جانب سے‘ طلباء اور انکے ہمراہ اساتذہ کے گروپ اور دورہ کی ترجیحی تواریخ کی تفصیلات کے ساتھ حسب ذیل پتہ پر‘ ادارہ کی طرف سے ایک رسمی درخواست روانہ کی جائے۔ معتمدی مقننہ کے عہدیداروں کی جانب سے انتظامات کی توثیق پر‘ ادارہ دوروں کی منصوبہ بندی کرسکتا ہے۔
دورہ کی درخواست کے لئے براہ مہربانی انہیں لکھئے۔

ڈاکٹر ایس۔راجہ سدا رام

معتمد
معتمدی مقننہ تلنگانہ
باغ عامہ
حیدرآباد۔500004
تلنگانہ ریاست‘ ہند
ٹیلیفون: 4023232072    +91
فیکس:  4023210408 +91
ای میل Secy_Legis@telangana.gov.in


 

داخلہ برائے وزیٹرس گیلری:

عوام الناس جو وزیٹرس گیلری سے قانون ساز کونسل یا قانون ساز اسمبلی کی کارروائیوں کے مشاہدے سے دلچسپی رکھتے ہوں‘ وہ مقننہ کی میٹنگس کے ایام کے دوران مقررہ نمونہ میں درخواست دے سکتے ہیں۔

Request form

 

Quick Links